▪️دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاو 150601/131601 کیوسک کے ساتھ مستحکم اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
▪️ہیڈ خانکی 140274/134524 کیوسک کے ساتھ بہاو میں کمی اور نچلے درجے کا سیلاب ہے
▪️ہیڈ قادر آباد 162039/143539 کیوسک کے ساتھ مستحکم اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
▪️نالہ بیئن 3661 کیوسک کے ساتھ درمیانے، نالہ ڈیک میں 6259 کیوسک اور نالہ بسنتر میں 2253 کیوسک ساتھ نچلے درجے کی طغیانی ہے۔
نوٹ: سیلابی سطح پانی کی آمد پر ہے
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن، لاہور، دریاؤں کے بالائی کیچمنٹس میں ہونے والی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی مسلسل اور کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ متعلقہ اداروں اور عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کی سرکاری اطلاعات، وارننگز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس پر مسلسل نظر رکھیں اور ایف ایف ڈی لاہور کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔