🔹24 جولائی شام 6 بجے، دریآؤں کے اہم گیجنگ اسٹیشنز اور ملحقہ نالوں میں پانی کے بہاؤ کی آمد پر سیلابی صورتحال:
▪️دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ، خانکی، قادر آباد اور چنیوٹ برج پر درمیانے (Medium)، جبکہ ہیڈ تریموں پر نچلے درجے (Low) کا سیلاب ہے۔
▪️دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانے (Medium) اور سدھنائی پر نچلے درجے (Low) کا سیلاب ہے۔
▪️دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور اٹک خیرآباد پر نچلے درجے (Low) کا سیلاب۔
▪️دریائے کابل میں نوشہرہ، وارسک اور ایدےذئی برج پر نچلے درجے (Low) کا سیلاب ہے۔
▪️نالہ بھمبر، بسنتر، بیئن اور اک میں نچلے درجے (Low) کی سیلابی سطح ہے۔
▪️ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے رود کوہی نالہ کاہاء اور سانگھڑ میں کم بہاو معمول پر ہے۔