🔹25 جولائی شام 6 بجے، دریاؤں کے اہم گیجنگ اسٹیشنز پر پانی کے بہاؤ (Infow) کے لحاظ سے سیلابی صورتحال:
▪️دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد اور چنیوٹ برج پر درمیانے جبکہ مرالہ، خانکی اور تریموں پر نچلے درجے کی سیلابی سطح ہے۔
▪️دریائے کابل میں وارسک اور ایدےذئی برج پر نچلے درجے کی سیلابی سطح ہے۔
▪️دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے جبکہ بلوکی پر درمیانے درجے کی سیلابی سطح ہے۔
🔹نوٹ:
▪️دریاؤں کے رم گیجنگ اسٹیشن پر پیچھلے 12 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ (Inflow) میں خاص تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئ۔
▪️ تربیلا، نوشہرہ، مرالہ، جسٹر پر بہاؤ کم، گنڈا سنگھ والا پر مستحکم اور منگلا پر اصافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔