انتباہ/Warning
🗓️آج(رات) اور31جولائی کے دوران :
📌اسلام آباد،راولپنڈی،خطۂ پوٹھوہار، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہوراور فیصل آباد میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں زیرآب آنے کا اندیشہ۔
📌موسلادھار بارشوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ، ایبٹ آباد)، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ۔
📌کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ۔