🗓️31 جولائی صبح 6 بجے:
🔵اہم گیجنگ اسٹیشنز پر پانی/بہاؤ کی آمد (Inflow) کے لحاظ سے سیلابی سطح (Flood Level) کی تازہ ترین صورتحال:
📌دریائے کابل، جہلم، چناب اور ستلج کے اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
📌دریائے سندھ میں گڈوو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے (Medium) کی سیلابی سطح ہے۔
📌دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے (Low) کی سیلابی سطح ہے۔
📌دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر نچلے درجے (Low) کی سیلابی سطح ہے۔
📌دریائے راوی میں جسٹر، شاہدرہ اور سدھنائی پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
📌چاچڑان شریف/بے نظیر پل کے مقام پر بہاؤ میں مذید کمی، 273927 کیوسک کا بہاؤ گزر رہا ہے۔
📌ڈلاس خوار (Dallas Khwar) ، ورسک روڈ، پشاور میں انتہائی اونچے جبکہ کفور ڈھیری (Kafoor Dheri)، پشاور میں اونچے درجے کی طغیانی ریکارڈ کی گئ۔
🔵ڈیمز کی صورتحال:
📌تر بیلا ڈیم کا لیول 1537.00 فٹ اور 87 فیصد بھر چکا ہے جبکہ گزشتہ سال 88 فیصد تھا۔
📌منگلاء ڈیم کا لیول 1195.55 فٹ اور 55 فیصد بھر چکا ہے جبکہ گزشتہ سال 59 فیصد تھا۔