All updates
Government of Pakistan
Government of Pakistan
Ministry of Defence
Pakistan Meteorological Department
Flood Forecasting Division, Lahore
PMD / FFD

وارننگ/Warning
🔹01 سے 04 اگست کے دوران:
🔹مشرقی دریاؤں اور انکے اہم ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان۔

📌دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر سیلابی سطح نچلے سے درمیانے درجے (Low-Medium) کے سیلاب میں رہنے کا امکان تاہم اس دوران بہاؤ میں نمایاں اضافے کی وجہ سے مرالہ پر اونچے درجے کی سیلابی سطح کا بھی امکان موجود ہے۔

📌خیبر پختونخواہ، شمالی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے اہم برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان۔

📌راولپنڈی، جہلم، گجرانوالہ، سرگودھا، مندی بہاولدین، سیالکوٹ، گجرات، ناروال، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آبار میں اربن فلڈنگ کا امکان۔

📌دریائے جہلم کے ملحقہ نالے ڈورا، ڈوٹا، ڈوارہ، بھیمبر، ہلسی, دریائے چناب کے نالہ اک اور پلکھو، دریائے راوی  کے نالہ بیئن، بسنتر، ڈیگ اور سکّی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان۔

FFD Lahore
31 Jul 2026, 01:01 PM ffd.pmd.gov.pk · 042-99200139