All updates
Government of Pakistan
Government of Pakistan
Ministry of Defence
Pakistan Meteorological Department
Flood Forecasting Division, Lahore
PMD / FFD

🗓️04 اگست 2026
🟢اگلے 24 گھنٹوں کے دوران:
📌 دریائے سندھ میں تونسہ بیراج نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے جبکہ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈوو اور سکھر بیراج  نچلے درجے کی سیلابی سطح میں رہنے کا امکان۔

📌درہائے چناب میں ہیڈ مرالہ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان ۔

📌دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔

📝نوٹ: فلڈ لیول فورکاسٹ ڈیم/بیراج پر بہاؤ کی آمد پر ہے

🟢 اگلے ہفتے کے لیے پیشگوئی: 
موجودہ موسمیاتی صورتحال اور تجزیےکے مطابق 8 اگست سے پنجاب اور شمال مشرقی سندھ میں مون سون سیزن کے ایک نیے سپل کے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے باعث:

📌مشرقی دریاؤں اور انکے اہم ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔

📌ڈیرہ غازی خان کے اہم برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان۔

FFD Lahore
04 Aug 2026, 12:16 PM ffd.pmd.gov.pk · 042-99200139