All updates
Government of Pakistan
Government of Pakistan
Ministry of Defence
Pakistan Meteorological Department
Flood Forecasting Division, Lahore
PMD / FFD

🗓️ 08 اگست 2026
🔷اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ، کابل، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے اہم گیجنگ اسٹیشنز پر بہاؤ میں کسی نمایاں اضافے کا امکان نہیں تاہم:

📌دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈوو بیراج پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں رہنے کاامکان۔

📌دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔

📌دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔

📌شمالی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔

📌راولپنڈی، گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا امکان

🔷پیشگوئی / Outlook
موجودہ موسمیاتی صورتحال اور تجزیےکے مطابق 10 اگست سے:

📌اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور بالائی پنجاب میں بارشوں کے ایک نئے سپل کے شروع ہونے کا امکان ہے۔

📌دریاؤں کے بالائی کیچمنٹس / اہم رم گیجنگ اسٹیشنز کے ساتھ ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

 

📝دریاؤں کے بالائی کیچمنٹس میں بارش کے امکانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بہاؤ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ صورتحال میں کسی بھی نمایاں تبدیلی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

FFD Lahore
08 Aug 2026, 12:03 PM ffd.pmd.gov.pk · 042-99200139