All updates
Government of Pakistan
Government of Pakistan
Ministry of Defence
Pakistan Meteorological Department
Flood Forecasting Division, Lahore
PMD / FFD

🗓️ 12 اگست 2026
🔷اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ، کابل، جہلم اور ستلج کے اہم گیجنگ اسٹیشنز پر بہاؤ (Inflow) میں کسی نمایاں اضافے کا امکان نہیں تاہم:
📌دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔
📌دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ بیراج پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔
📌دریائے سندھ میں کالا باغ، گڈوو اور سکھر بیراج پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں رہنے کاامکان۔
📌دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر بہاو نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔

🔷 پیشگوئی / Outlook (13 سے 19 اگست):
📌دریاؤں کے بالائی طاس (Catchments) علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث، دریائے چناب اور راوی کے اہم رم گیجنگ اسٹیشنز پر بہاؤ (Inflow) میں قدرے اضافے کا امکان جبکہ انکے ملحقہ نالوں میں نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی سطح کے ساتھ بہاؤ میں نمایاں اضافے کی وجہ سے اونچے درجے کی سیلابی سطح کا امکان بھی موجود ہے ۔


📝دریاؤں کے بالائی طاس علاقوں میں بارش کے امکانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، بہاؤ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ صورتحال میں کسی بھی نمایاں تبدیلی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

FFD Lahore
12 Aug 2026, 01:03 PM ffd.pmd.gov.pk · 042-99200139