🗓️ 20 اگست 2026
🔷اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران:
▪️کالا باغ اور چشمہ بیراج پر بہاؤ (Inflow) درمیانے درجے (Medium) کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔
▪️تربیلا نچلے درجے کی سیلابی سطح میں جانے جبکہ تونسہ، گڈوو اور سکھر بیراج کا نچلے درجے کی سیلابی سطح میں رہنے کا امکان۔
▪️دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد نچلے سے درمیانے درجے (Low-Med) میں جانے جبکہ ہیڈ مرالہ اور خانکی پر بہاؤ کمی کے ساتھ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں رہنے کا امکان۔
▪️ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی نچلے درجے میں جانے جبکہ بلوکی پر بہاؤ نچلے درجے کی سیلابی سطح میں رہنے کا امکان ہے۔
▪️راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا امکان۔
▪️دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالوں میں بہاؤ نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی سطح میں جانے کا امکان۔
▪️دریائے کابل کے ملحقہ نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان۔
مذید تفصیل کے لیے نیشنل فلڈ بلیٹن ڈاون لوڈ یا وزٹ کریں
https://ffd.pmd.gov.pk/bulletin/bulletin